حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 259
کیا نہیں دیکھتے زمین کو کتنی اُگائیں اس میںہم نے اس میں ہر بھانت بھانت چیزیں۔اس میں البتہ نشان ہیں اور وہ بہت لوگ نہیں مانتے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۷۲) ۱۱۔ : آواز دی : ’’قومِ فرعون‘‘اس کا بیان کیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) : الہام بلند آواز سے بھی ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸نمبر۹ صفحہ۴۷۰) ۱۳۔ : اس سے معلوم ہوا کہ حضرت موسٰیؑ کو خود اپنے طور پر کوئی خواہش نہ تھی کہ میں نبی بنوں۔جس قدر لوگ خواہشوں کے گرویدہ ہیں۔وہ اکثر ناکام رہتے ہیں۔فضل انہی پر ہوتا ہے جو خود خواہش نہیں کرتے۔خدا کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں۔ایک اور نکتہ قابلِ یادداشت ہے۔کہ دعا قرآن میں یاتورَبِّ سے شروع ہوتی ہے یا اَللّٰھُمَّ سے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۱۵۔ : یعنی اے مولیٰ۔تیرا تو مجرم نہیں۔مگر ان کے زعم میں ان کا ایک گناہ میرے ذمّے ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۱۶۔