حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 253
۷۰۔ دُونا ہو اس کو عذاب دن قیامت کے اور پڑا رہے اس میں۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۶۱) : بڑھ چڑھ کر۔: مدّت ہائے دراز رہے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) ۷۱۔ مگر بچاتو وہی بچاجس نے بدی کو چھوڑ دیا اور تمام بھلائیوں کی اصل ایمان کو اختیار کر لیا۔اور اچھے اعمال کئے آخر ایسے لوگوں کی برائیاں جاتی رہتی ہیں۔اور ان کے بدلہ میں نیکیاں آ جاتی ہیں۔(دیکھو عربوں کے حالات اسلام سے پہلے اور پیچھے) اور ہر تائب کی توبہ اﷲ تعالیٰ قبول کرنے والا اور اس کی توبہ پر رحم کرنے والا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۳) ۷۲۔ جو کوئی بدی کو چھوڑ کر بھلے کاموں کی طرف متوجّہ ہوا وہی اﷲ تعالیٰ کی طرف پسندیدہ طور سے جُھکا (تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۳)