حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 254
۷۳،۷۴۔ : کبھی موجود نہیں ہوتے دھوکے کی بات میں۔نہ خود کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۴؍ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۶) وہی رحمان کے فرماں بردار بندے ہیں جو دھوکے کے پاس بھی نہیں جاتے اور جب کبھی کسی بیہودہ کام کے پاس سے بھی گزرتے ہیں تو اس طرح گزرتے ہیں کہ بھلائیوں کا حکم کرتے اور برائی سے روکتے ہیں۔وہی جن کو جب کبھی الہٰی نشان دکھلائے گئے تو اس نشان پر اندھے اور بہرے کی طرح ٹھوکر نہیں کھاتے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۶۳) ۷۵۔ وہی جو دعا مانگتے ہیں۔کہ اے ہمارے رب ہمارے ساتھیوں سے ( بیبیاں ہوں یا اور دوست) اور ہماری اولاد سے ہمیں آرام دے۔وہ ہماری آنکھوں کا نور ہوں جو دل کے سرُور کا نشان ہے۔اور دُعا مانگتے ہیں کہ ہم سچّے فرماںبرداروں کے واسطے آئندہ کیلئے نمونے ہوں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۶۳۔۲۶۴) ۷۶۔۷۷ وہی اﷲ تعالیٰ کے فضل سے اپنے نیک اعمال کا بدلہ بڑے بلند مقامات کو پا کر وہاں نئی زندگی اور پوری سلامتی پاویں گے۔اور پھر اتنا ہی نہیں بلکہ تناسخ سے بچ کر وہاں ہی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہیں گے