حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 249
رہتے اُن پر۔اور آگے جائیں گے جس وقت دیکھیں گے عذاب کون بچلا ہے راہ سے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۳۰) :۔بڑا حقیر قرار دیتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۴۶۔ : کیا تم نے نہیں دیکھا اپنے رب کا ایک عجیب نظارہ۔اس نے وہ سایہ بنایا ہے جو صبح صادق سے لے کرغروب تک ہوتا ہے۔اﷲ تعالیٰ کا اختیار تھا کہ وہ سایہ اپنے رنگ ہی میں ٹھہر جاتا۔سورج کو دلیل بنایا کہ وہ سایہ سورج کے سامنے آگے آگے ہی سمٹتا چلا جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۴۹۔ : نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے بعض موحد لوگ امیّہ بن الصلت، زید بن عَمْرو پیدا ہوئے۔مگر جماعت صرف نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بنائی۔اسی طرح مسیح موعودؑ سے پہلے سید احمد خان وفاتِ مسیح کا قائل تھا۔مگر یہ خدا پرست جماعت یہ پابندِ کتاب و سنّت مرزا کیلئے تھی۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۹) ۵۴۔ : سمندر سے بخار اٹھتے ہیں۔مون سونیں چلتی ہیں۔سمندر میں کھاری