حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 22
رہاہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۸ ) : سلطنتیں بڑی بڑی ہوں گی مگر آخر اُڑیں گی۔( تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۵ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۰۔ : اعمال نامہ۔: جنابِ الہٰی سے قطع تعلق کرنے والے لوگ۔: ڈرنے والے۔اس ملک میں چونکہ عربی زبان کا مذاق نہیں رہا۔اس واسطے عموماً خطوں میں شفیق کی بجائے مشفق کا غلط لفظ استعمال کرتے ہیں۔: ہر ایک گناہ کا ایک ابتداء ہوتا ہے۔پھر اس کے مراتب تدریجی ترقّی کے ہوتے ہیں۔وہ صغیرہ ہیں اور ایک بدی کا انتہا ہے۔وہ کبیرہ ہے۔مثلاً نظر بد صغیرہ ہے اور اس کاآخر نتیجہ زنا کبیرہ ہے۔صوفیائے کرام نے مشاہدہ سے لکھا ہے کہ ارتکابِ بدی کے بعد دل کے اوپر ایک سیاہ دائرہ نظر آتا ہے۔جس سے ملائکہ نفرت کرتے ہیں اور شیطان محبّت پھر ایسے شخص کا تعلق آہستہ آہستہ شیاطین کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔اور وہ فاسق و فاجر ہو جاتا ہے۔اسی طرح نیکی کے بعد ایک نورانی دائرہ دل کے گرد پیدا ہو جاتا ہے۔اور اس کو دیکھ کر ملائکہ اس دل والے سے محبّت کرتے ہیں (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷، ۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۸ ) ۵۱۔