حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 245 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 245

: ہمیں کیوں رؤیا نہیں ہوتے؟ ہمیں کیوں الہام نہیں ہوتا؟ وہ زمیندار احمق ہے جو کہے۔بادشاہ خود آ کر میرے گھر میںمعاملہ کیوں نہیں لیتا کیونکہ اس کی تو اتنی ہی قدر ہے۔کہ ایک نمبردار جوتے مار کر اس سے معاملہ وصول کر لے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۲۳۔  : فرشتے کہیں گے۔: حرام محرّم ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۲۴۔ : کوٹھڑی میںجو دھوپ پڑتی ہے۔اس میں جو ذرّے نظر آتے ہیں ان کو ھبآء کہتے ہیں۔۲۔غبار۔۳۔ہوا میں جو دھول اُڑتی ہے۔۴۔پانی جوبہہ کے چلا جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵) ۲۶۔ :دوسرے مقام پر فرمایا ہے۔ (البقرۃ:۲۱۱) یہ ایک پیشگوئی ہے۔جنگ میں بادل بھی برسا۔فرشتے بھی اترے اور مسلمان مظفر و منصور ہوئے اور کفار شکست یاب۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۴؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۵)