حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 242
پہاڑسے آیا۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۴) ۹۔ : یہ مطالبہ بعض پیشگوئیوں کی بناء پر تھا۔کہ اس کے ہاتھ تو قیصر و کسریٰ کے خزائن اور جنّتِ شام آنے چاہئیں یہ سب کچھ ہوا۔مگر وہ جلد باز تھے۔وہ کچھ فائدہ نہ اٹھا سکے۔: جو روٹی کھائے پانی پئے ۲۔بڑا ساحر ۳۔جس پر کسی کا جادو چل جاوے۔(ضمیمہ اخباربدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۴) ۱۱۔ : دنیا میں یہ باتیں پیشگوئی کے رنگ میں پوری ہوئیں، مسلمان ایسے باغات کے وارث ہوئے جن کے نیچے جیحون۔سیحون۔گنگا۔جمنا بہتے ہیں۔اور ایسے ملکوں کے وارث ہوئے جن میں قیصر و کسریٰ کے محل تھے۔(ضمیمہ اخبار قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۴) ۱۴۔ : عمائدِ مکّہ کی مُشکیں اس دنیا میں بھی کَسی گئیں۔: ۱۔صرف(نجات) ۲۔ہلاکت (ضمیمہ اخباربدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۴)