حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 20 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 20

دونوں کے نہر اور تھا واسطے اس کے میوہ۔پس کہا اس نے واسطے ہم نشین اپنے کے اور وہ سوال جواب کرتا تھا۔اُس سے۔میں زیادہ تر ہوں تجھ سے مال میں اور زیادہ عزّت والا ہوں آدمیوں کو اور داخل ہوا باغ اپنے میں اور وہ ظلم کرنے والا تھا جان اپنی پر کہ میں نہیں گمان کرتا یہ کہ ہلاک ہووے یہ باغ کبھی۔(فصل الخطاب حصہ دوم صفحہ۶۹ ایڈیشن دوم) ۔ظَالِمٌ: اپنے آپ مصیبت ڈال رہاتھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۸) ۴۱۔  : چنانچہ محمدیوں کو عراق عرب۔عراق عجم۔مصر۔یوروپ۔ایران ملا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۶۵ ماہ ستمبر ۱۹۱۳) اس رکوع شریف سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو نہ چاہیئے کہ کسی کو حقارت کی نظر سے دیکھے۔ورنہ لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۸ ) ۴۶۔    اس رکوع میں مخاطب یہود نہیں ہیں کیونکہ نہ تو وہ کوئی اتنے بڑے دولتمند ہیں۔اور نہ ملکوں کے مالک ہیں۔اﷲ تعالیٰ یہاں رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو اور آپؐ کی امّت کو مخاطب کرتا ہے۔بلکہ