حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 224 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 224

۵۶۔    : خلیفہ کا بنانا خدا کے اختیار میں ہے۔اور میں اس امر میں خود گواہ ہوں کہ خلافت خدا کے فضل سے ملتی ہے۔: یہ سچّے خلیفہ کی صداقت کے نشان بتائے کہ ان میں تمکین دے گا۔اُن پر خوف بھی آئے گا۔مگر وہ خوف امن سے بدلا جاوے گا۔برخلاف اس کے جو ان کے منکر ہوئے۔وہ فاسق ہوںگے۔چنانچہ دیکھ لو۔کنجروں سے۔رنڈیوں سے پوچھو تو اپنے تئیں اسی گروہ کی خادم بتاتی ہیں۔جو کافرِ ابوبکرؓ و عمرؓ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳) اﷲ نے تم میں سے مومنوں اور نیکوکاروں سے وعدہ کیا۔کہ انہیں سر زمینِ ( مکّہ) میں ضرور خلیفہ بنائے گا۔جیسا ان سے پہلوں کو بنایا۔اور وہ دین جو ان کیلئے پسند کیا ہے۔اُسے ان کی خاطر مضبوط کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔کہ وہ میری عبادت کریں گے اور کسی کو میرا شریک نہ ٹھہرائیں گے۔یہ پیشین گوئی صحابہؓ کے حق میں ایسی پوری ہوئی کہ تاریخِ عالم میں اس کی نظیر نہیں۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۹۷) اور جس طرح جناب موسٰیؑ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پر کر آخر معزّز اور ممتاز اور خلافت اور سلطنت سے سرفراز ہوئی۔اسی طرح ٹھیک اسی طرح۔لاریب اسی طرح اس رسول کے اتباع بھی موسٰیؑ علیہ السلام کے اتباع کی طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیمؑ کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے وقت کے زبردست بادشاہوں پر علی العموم خلافت کریں گے (فرمایا) وعدہ دے چکا اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کو تم میں سے جو ایمان لائے اور کام کئے انہوں نے اچھے ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں ( جس کا