حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 218
: نور تو وہ پہلے ہی ہے۔پھر طاق۔چمنی۔گلوب سے نور علیٰ نور ہو گیا۔: اس نور میں یہ راہیں کیا نظر آنی ہیں۔ہدایت کی نظر آئے گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۲) : نور کے معنی ہادی کے ہیں۔: اس کے ایک نور کی مثال دیتا ہے۔جو خلفاء کے گھر میں ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۹) ۳۷۔ : یہ نور چند گھروں میں ہو گا۔اب اعلان کرتا ہے۔کہ وہ گھر چھوٹے نظر آتے ہیں مگر وہ دن آتا ہے کہ بڑے ہو جائیں گے۔: ان گھروں میں اﷲ کا بہت ذکر رہتا ہے۔یعنی خدا کی باتیں ہی صبح شام کرتے رہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۲) : اﷲ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ان گھروں کو بڑا بنا وے گا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۹) ۳۸۔ مومن کو چاہیئے کہ اس طرح پر اﷲ تعالیٰ کی محبت میں فنا ہو جاوے یہاں تک کہ اس کے بغیر اسے کوئی خیال نہ رہے۔اس درجہ احسان کو دوسرے لفظوں میں تصوّف کہتے ہیں۔اور ان کا نام صُوفی ہے۔لِصَفَآئِ اَسْرَارِھِمْ وَ نَقَآئِ اَحْقَادِھِمْ ان کے دِلی خیالات صاف ہوتے ہیں۔ان کے اعمال میں کوئی کدورت نہیں ہوتی۔ان کا معاملہ اﷲ کے ساتھ صاف ہوتا ہے۔وہ خدا کے حضور احکام کی تعمیل