حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 213 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 213

  تو کہہ دے ایمان والوں کو کہ آنکھوں کو نیچارکھا کریں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہ نہایت پسندیدہ بات ہے۔اور جو کچھ اپنی زبانوں سے کہتے اور دل سے مانتے اور اعضاء سے لیتے ہو سب کو اﷲ تعالیٰ جانتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۷۱) : جب ظاہری آنکھ لے جانا جائز نہیں تو باطنی آنکھ سے ان کے حالات کی تفتیش کیونکر جائز ہو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۹) : پولیس بھی شرارتوں کے روکنے کیلئے کسی حد تک مفید ہے۔اور ضرور چاہیئے۔لیکن بعض ایسے گناہ ہیں کہ پولیس ان میں کچھ نہیں کر سکتی۔وہاں شریعت کام دیتی ہے۔ہم نے بہت سے ایسے انسان دیکھے ہیں کہ ایک ہی نگاہ میں ہلاک ہوتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔کہ مومنوں سے کہہ دو۔نگاہیں نیچی رکھیں۔میں تو اسی لئے برقع کا دشمن ہوں۔کیونکہ برقع والی آنکھ نیچی نہیں ہوتی مولوی محمد اسمٰعیل صاحب شہید رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں۔اگر کسی حسین پر پہلی نظر پڑ جائے۔تو تم دوبارہ اس پر ہرگز نظر نہ ڈالو۔اس سے تمہارے قلب میں ایک نور پیدا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۲) ۳۲۔