حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 188
صیحہؔ کے معنے عذاب کے ہیں۔اور مطلق آواز کے بھی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ۱۸۰) ۵۱۔ : آیت کے معنے نیک نمونہ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ۱۸۰) : کشمیر (تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۸ صفحہ ۱۹۱۳ء) ۵۲۔ : یہ عملِ صالح کے نصیب ہونے کی کلید بتا دی ہے کہ طیّب کھایا کرو۔کیونکہ بغیر رزقِ طیب عملِ صالح کی توفیق حاصل نہیں ہوتی۔: اﷲ تعالیٰ کی نگرانی کا فکر جس کو ہے وہ ضرور عملِ صالح کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۰) ۵۴۔ : … ایک معنے تو ہیں۔کہ ہر گروہ یہی سمجھ بیٹھا کہ بس یہی کتابِ الہٰی ہے جو ہمارے پاس ہے۔۲۔یا یہ معنے کہ اور اور نئی نئی کتابیں تصنیف کر یں۔جو اصل الاصول کتاب کے خلاف تھیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء ) ۵۸ تا ۶۲۔