حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 167
: یَبْطِشُوْنَ ۱؎ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷) ۷۴۔ : یہاں عام لوگوں کو مخاطب کیا ہے اورآگے چل کر خصوصیّت سے مومنوں کو۔: لطیفہ یہ ہے کہ مکھی بنانا تو درکنار۔یہ جو معبود بنائے گئے ہیں وہ تو اس کی آنکھوں کی صحیح تعداد بھی نہیں جانتے۔اس آیت سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے کوئی چمگادڑ وغیرہ بھی نہیں بنائی۔: بُت ہی مراد نہیں۔بلکہ انسان بھی خصوصیّت سے شامل ہیں، اب خواہ کتنا ہی بڑا بادشاہ ہو اور قوّت والا مکھی اپنا حصّہ لے ہی جائے گی۔اس سے چھُڑانا محال۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷) ۱؎ بڑے زور اور شدّت سے پکڑتے ہیں۔مرتّب ۷۸۔ اِرْکَعُوْا: خدا کی جناب میں جھکے رہو۔اور اپنے تئیں متکبر و لاپرواہ نہ بناؤ۔: ہر قسم کی نیکیاں و بھلائیاں جمع کر لو۔