حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 168
: کامیابی کی راہ بتا دی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۷۔۱۷۸) ۷۹۔ اور محنت کرو اﷲ کے واسطے جو چاہیئے اس کی محنت۔اُس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی دِین میں تم پر کچھ مشکل۔دین تمہارے باپ ابراہیمؑ کا۔اُس نے نام رکھا تمہارا مسلمان حکم بردار پہلے سے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۲۶) : نہیں رکھی تم پر دِین میں کچھ مشکل۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۵۱) : کوشش کرو اﷲ کی راہ میں۔جس قدر حق کوشش کا ہو۔: حرج کے معنے تنگی کے ہیں۔شریعت کے جس قدر کام میں نے مطالعہ کئے ہیں سب وسیع ہیں۔مثلاً نماز، وقت وسیع۔پھر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر یا لیٹ کر اور پھر کچھ بھی مشکل نہیں۔غرض شریعت کے ہر حکم کی تعمیل اپنے اندر ایک سُکھ رکھتی ہے۔پھر یہ بھی مطلب ہے کہ ہرغلطی کا ازالہ موجود ہے۔گناہ کیا توبہ کر لو۔وغیرذٰلِکَ : اچھّوں کا باپ۔اسی واسطے فرمایا۔کیونکہ وہ تمام اچھّوں کا روحانی باپ ہے۔