حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 142
: مومن وہ ہے جو خوشحالی و تنگ حالی میں خدا کی قضاء پر راضی رہے۔…الخ:یہ طریق منافقوں کا ہے۔: آرام۔بھلائی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴) ۱۴۔ : رامپور میں … ایک شخص ا پنے آقا کی خدمت کرتا اور کہتا۔خدا اور نمازیں بھی دیکھ لیں۔جو کچھ ہے یہی ہے۔ایک ماہ خدمت کر چکا۔ابھی تنخواہ نہ پائی تھی کہ وہ یکدم قتل کیا گیا۔اس وقت اسے معلوم ہوا کہ (یونس:۶۷) کاکیا ضرر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴) ۱۶۔ لَنْ: ہ کا مرجع نبی کریمؐ ہے۔ضمائر کا مسئلہ قابلِ غور ہے۔نبی کریمؐ کا ذکر نہیں ہو چکا اور ضمیر آ گئی۔فرماتا ہے جو یہ باور کر رہا ہے کہ دنیا میں اس نبی کو مدد نہیں ملے گی۔: اس آیت کے دو معنے کئے گئے ہیں۔۱۔وہ کوئی ترکیب بنا کر آسمان میں جائے اور محمدؐ رسول اﷲ کو جہاں سے نصرت آتی ہے وہاں سے کاٹ دے ( بغیر اس کے کوئی طریق نہ ہو سکے گا) گویا اس نادان کو سمجھایا ہے کہ آسمانی نصرت کو کون روک سکتا ہے۔۲۔سَمَاء کے معنے چھت کے ہیں۔جو شخص کہتا ہے کہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو نصرت نہیں ہو گی اسے چاہیئے کہ چھت میں رسّہ لٹکا کر پھانسی لے لے ( اور خود کشی کر لے)۔یہ نصرت تو ضرور آنی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴)