حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 143 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 143

۱۸۔   : ان سب قوموں کا نام لیا ہے۔جن کا متنبّہ کرنا مقصود ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۸ ماہِ ستمبر ۱۹۱۳ء) : صابیوں کو صبہ کہتے ہیں۔ثابت بن قرّہ ایک مشہور طبیب ہے۔انہی میں سے ہے۔صابیوں کے تین مذہب ہیں۔تینوں کا اثر مسلمانوں میں دیکھتا ہوں۔(۱) ایک تو تعویذ۔گنڈے۔ٹوٹکے اور ستاروں کے سعد و نحس کا خیال یا بد رُوح کا لفظ انہی سے لیا گیا ہے۔(۲) صوفیانہ طبیعت رکھتے ہیں معتزلہ و نیاچرہ ۱؎ میں ان کے دلائل پائے جاتے ہیں۔(۳) ایک ان میں سے اپنے طور پر نماز پڑھتے۔وضو کرتے ہیں۔رو بقبلہ بھی ہوتے ہیں۔بغداد میں بھی ہیں۔مسلمان نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۴) ۱۹۔