حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 120
۱۶،۱۷۔ : ایرانی۔یونانی۔عرب۔پٹھان۔مغول۔سکھ۔یہ سب اسی ملک میں بڑے کرّوفر سے آئے اور پھر کچھ بھی نہ رہے۔: آسمان و زمین اور ان کے اندر جس قدر چیزیں ہیں۔ہر ایک نتیجہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) ۲۱۔ : ایک فقیر سے میں نے پوچھا۔کبھی آپ عبادت کرتے تھکتے بھی ہیں۔اس نے کیا عمدہ جواب دیا۔کیا تم سانس لیتے۔آنکھیں جھپکتے تھک جاتے ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) ۲۴،۲۵۔ : انسان خدا کے مقابل پر کچھ نہیں کر سکتا۔جو کچھ اس نے کرنا ہے۔اُسے کون ٹال سکتا ہے۔