حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 107 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 107

ایسا نہیں جو محض اس ذاتِ جامع صفات سے مختص ہو۔ؔ :۔نئی نصیحت بھی کریں گے۔میں جب قرآن شریف پڑھتا ہوں۔تو اسے نئی شان میں پاتا ہوں۔قرآن کے بعد کوئی نئی کتاب آنے والی نہیں۔بس وہی نئی شان میں جلوہ گر ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۹) ۱۱۵،۱۱۶۔   : قرآن میں نبی کے لئے تین باتوں کا حکم آیا ہے(الجمعۃ:۳) پہلے وہ آیات پڑھیں۔پھر تعلیم کریں پھر فکر کریں کہ کس تدبیر سے لوگ سمجھیں۔اس لئے رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو فرمایا کہ آپ پہلے قرآن سنیں (القیٰمۃ:۲۰) پھر ہمارے ذمّہ اس کا سمجھانا ہے۔پھر ایسے دل تیار کرنا جو اس کی تعمیل کریں… اس آیت کے متعلق ایک یہ نکتہ بھی ہے۔کہ واعظ کیلئے وعظ میں سب سے مقدّم قرآن مجید ہے۔اور اس کے بعد اس کی اپنی تقریر۔قرآن مجید کی پیشگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے کی جلدی نہ کر۔: جب اس بادشاہ کیلئے یہ حکم ہے۔تو ہماری کیا بساط ہے اس لئے میں قرآن شریف پڑھتے ہوئے یہ دعا بالالتزام پڑھتا ہوںاور اس کے ساتھ یہ دعائیں ملاتا ہوں۔۱۔(البقرۃ:۳۳) ۲۔اِھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِکَ۔اِنَّکَ تَھْدِیْ مَنْ تَشَآئُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۳۔(طٰہٰ:۲۶،۲۷) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۹) صاحب شرع اسلام تک کو رغبت دلاتا ہے کہ وہ دائمی اور ابدی ترقیات کیلئے ہمیشہ دُعا مانگتا رہے۔اور ترقی علم چاہتا رہے۔جیسے فرمایا۔… کہہ اے