حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 104 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 104

سوم صفحہ ۱۶۹) ۹۸۔   : یہ سزا دی ہے۔کہ جب تو رستے میں چلے تو پوش پوش کہتا جائے۔یہ جھوٹی کہانی ہے کہ جو اسے چھُوتا اسے محرقہ بخار ہو جاتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۸) ۱۰۰۔  : پیشگوئی فرماتا ہے۔کہ اسلام میں بھی ایک ہارون ہو گا۔اس وقت قوم فتنہ میں پڑے گی۔ایک سامری ہو گا۔عبداﷲ بن سبا یمن کا رہنے والا یہودی۔جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہ تھا۔اس نے از راہِ شرارت اظہارِ اسلام کیا۔بصرہ، کوفہ میں گیا۔اور عثمان کے مطاعن یاد کر لئے۔شامؔ تک گیا۔حضرت معاویہ نے اسے مدینہ میں قید کر دیا۔حیلے حوالے کر کے چھُوٹا تو مصر میں گیا۔وہاں قوم کو بھڑکایا اور عثمانؓ کے عزل پر لوگوں کو بہکایا۔مگر وہ سامری آخر میں ذلیل ہو گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۹؍مئی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۸) ۱۰۳ تا ۱۰۵۔