حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 89 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 89

  شرک کیا ہے ؟ جس کے واسطے قرآن شریف نازل ہوا۔سنو!۔دوسرا مرتبہ صفات کا ہے۔اﷲ تعالیٰ ازلی ابدی ہے۔سب چیزوں کا خالق ہے وہ غیر مخلوق ہے۔پس یہ صفات کسی غیر کیلئے بنانا شرک ہے۔آریہ قوم نے پانچ ازلی مانے ہیں ۱۔اﷲ قدیم ازلی ہے ۲۔رُوح ازلی ہے ۳۔مادہ ازلی ہے۔۴۔زمانہ ازلی ہے ۵۔ّضاء ازلی ہے۔جس میں یہ سب چیزیں رکھی ہیں۔اس واسطے یہ قوم مُشرک ہے۔عیسائی قوم نے کہا ہے کہ بیٹا ازلی ہے۔باپ ازلی ہے۔روح القدس ازلی ہے۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔ (المائدۃ : ۷۴) ایک قوم ہے جو اﷲ تعالیٰ کے علم میں اور تصرّف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔بد بختی سے مسلمانوں میں بھی ایس فرقہ ہے جو کہ پِیر پرست ہے حالانکہ رسول کریمؐ سے بڑھ کر کوئی نہیں۔(بدرؔ ۱۳؍جنوری ۱۹۱۰ء صفحہ ۲) اِنْ اَرَادَ: اِنْ تاکیدیہ۔جب ارادہ کیا اﷲ نے مسیحؑ اور اسکی ماں اور اس ملک کے لوگوں کے مارنے کا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۰) ۱۹۔    یہودیوں کو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی رسالت اور وحی پر ایمان لانے سے جو چیز مانع ہوئی وہ یہی تکبّرِ علم تھاقٰرِحُوْا بِمَا عِنْدَھُمْ مِّنَ الْعِلْمِ (المومن:۸۴) انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہمارے باس ہدایت کا کافی ذریعہ ہے۔صحف انبیاء اور صحف ابراہیمؑ و موسٰیؑ ہمارے پاس ہیں۔ہم خدا تعالیٰ کی قوم کہلاتے ہیں۔کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم عربی آدمی کی کیا پرواہ