حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 85 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 85

   : تو تمہاری گواہیاں اﷲ کیلئے عدل کیساتھ ہوں۔: کسی کی دشمنی انصاف کی مانع نہ ہو۔مثلاً آریہ لوگ تم کو دفتروں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔تو اسلام کی یہ تعلیم نہیں کہ تم ان کے مقابلہ میں بھی ایسی کوشش کرو۔جہاں تمہیں اختیار حاصل ہے۔: تقوٰی کا علاج بتایا کہ تم یہ یقین رکھو کہ تمہارے کاموں کو دیکھنے والا اور ان سے خبر رکھنے والا بھی کوئی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۰۔  : چونکہ پھر بھی انسان کمزور ہے اس لئے فرمایا کہ جن مومنوں کے اعمالِ صالحہ زیادہ ہوں ان کیلئے مغفرت ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۲۔   : حُدیبیہ میں بھی ایسا معاملہ ہوا کہ دشمن کی ضرر رسانی سے مسلمانوں کو بچا لیا تبوک کے راستے میں بھی یہ فضل ہوا۔مدینہ طیّبہ میں بھی جب یہود نے چکّی کا پاٹ گرانا چاہا تو آپؐ محفوظ رہے۔اسی طرح ہر زمانہ میں خدا کے برگزیدوں اور ان کی جماعت کو مشکلات پیش آتے ہیں۔اور