حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 84
: ایسی باتیں بتا کے اﷲ طہارت کی رُوح تم میں پھونکنا چاہتا ہے۔ان ذرائع سے ترقی کرو۔تو اﷲ تم پر اپنی نعمت کامل کر دے گا شریعت نے ہر ظاہر کیلئے ایک باطن رکھا ہے مثلاً ہر چیز کو دائیں ہاتھ سے لینے کا حکم ہے۔دائیں کو فارسی میں راست اور اُردو میں سیدھا۔عربی میںیَمِیْن اور بائیں کو چَپْ۔اُلٹا۔شمال کہتے ہیں۔اس میں ایک نصیحت ہے۔کہ لین دین میں ہمیشہ راستی کو مدّ نظر رکھو۔سیدھا دو۔اُلٹے ہاتھ سے نہ دو۔نہ لو ایسا ہی انسان کو اپنی قومیّت کا گھمنڈ ہوتا ہے۔اس میں اصلاح فرماتا ہے کہ تم کو ماء یا تراب سے پیدا کیا۔آخر تم انہی میں ملنے والے ہو۔ضرورت کے موقع پر انہی سے ظاہری جسم پاک کرنے کا ارشاد کیا جیسا کہ انکی اصلیت کا خیال باطنّی خیالات کو پاک کرنا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) مِّنْہ : شوافع مِنْ بعضیہ بتاتے ہیں حنفی ابتدائیہ۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۰) ۸۔ : اَطِیْعُوا اﷲَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْل (۱۱۳) بھی ایک عہد ہے۔: ظاہر داریوں سے کام نہیں چلے گا۔وہ تمہارے سینہ کی باتوں سے واقف ہے۔اب چونکہ معاشرت میں تعظیم لِاَمْر اﷲ کے سوا شفقت علیٰ خلق اﷲ بھی چاہیئے اس لئے اسکی نسبت ہدایت فرماتا ہے کہ چونکہ معاملات میں مقدمات بھی ہوتے ہیں اس لئے جب تم ان میں گواہی دو تو۔۹۔