حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 83
سورۃ نساء میں معاشرت کا ذکر ہے جو اپنی بی بی۔بچّے۔نوکر۔ماں باپ کے ساتھ تعلقات میں عمدگی کا نام ہے اور تمدّن کا ذکر ہے۔جو کسی گاؤں یا شہر میں مل کر رہنے کے اصُول کا نام ہے۔کچھ باتیں پچھلے رکوع میں بتائی ہیں۔اب کچھ اور فرماتا ہے کہ عمدہ معاشرت میں یہ بھی ضروری ہے کہ خدا کی یاد سے غافل نہ ہوں۔مِل کر نمازیں پڑھیں اور نمازوں کے لئے وضو کرو جس کا طریق سکھاتا ہے۔: اپنے مُنہ دھولو۔ہاتھ کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ یہ فطری بات ہے۔کوئی ہاتھ ناپاک ہو تو منہ نہ دھوئے گا۔: باہر سے آئے۔پاخانہ۔پیشاب۔ریح : چھُونے کے دو معنی ہیں۔صرف ہاتھ لگانا۔دوم ؔصُحبت کرنا۔دونوں معنے بہت عمدہ ہیں۔: اﷲ تعالیٰ نے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔اگر پانی نہیں مِلتا یا مِلتا ہے۔مگر اس کے لینے میں خوفِ نقصان مال یا جان یا عزّت ہے تو پھِر مٹی سے تیمم کر لو۔اس بات میں بحث ہے کہ صاف پتھر پر کہ از جنس ارض ہے تیمم ہو سکتا ہے یا نہیں؟