حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 81 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 81

دُنیا میں صرف آپ (رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم) ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْکی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں سے سُنی۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ ن۔۵۰) قرآن کریم حسب ارشاد الہٰی اِکمال کیلئے آیا ہے۔جیسے اس نے فرمایا اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُم۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ۲۳۲) ۵۔    : پوچھتے ہیں۔کیا کیا حلال ہے؟ ہم نے حرام بتا دیئے ہیں۔باقی سب حلال ہیں۔مگر شرط یہ ہے کہ طیّب ہوں۔فطرتِ صحیحہ بتا دیتی ہے کہ طیّب کیا ہے۔مثلاً پاخانہ ہے۔یہ بدن سے نکالا گیا ہے۔پس اسے واپس کرنا فطرت کے خلاف ہے۔طَیِّبٰت : جن سے تمہارے بدن اور اخلاق و مذہب کو ضرر نہ پہنچے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۶۔