حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 74 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 74

دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۵؍اگست ۱۹۰۹ء) ۳۔     : جن چیزوں سے اﷲ پہچانا جاتا ہے۔انکی بے حرمتی مت کرو۔ہم نے قرآن مجید سے خدا کو پہچانا۔اس لئے اسکی بے حرمتی جائز نہیں۔بھلا یہ ہُرمت ہے کہ اس پر پاؤں رکھ لو۔یا اور کتابوں کے نیچے رکھو۔یا یونہی صفوں پر ڈال دیا جاوے۔میں نے بھی تمہیں پہچان کی راہ بتائی ہے۔میری بھی حُرمت کرو۔: اس پر حُرمت کے مہینے وہ بھی شعائر اﷲ ہیں ان سے خدا کا شعور حاصل ہوتا کہ کس قدر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔: اسی طرح قربانیوں کے جانور ہیں کہ وہ سکھاتے ہیں کہ اس طرح انسان کو اپنے آقا کے حضور جان دینی چاہیئے۔دنیا کے آقاؤں کے لئے جان دیتے ہیں۔پس دنیا و آخرت کے آقا زمین و آسمان کے مالک پر جان کیوں نثار نہ کریں۔