حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 567
آیاتِ مشترکہ: ۱۔تو آسمان پر چڑھ جائے۔۲۔اور ہم پر تُو کتاب نازل کرے۔۳۔جسے ہم پڑھ لیں۔یہ نو نشان ہیں جو ان لوگوں نے طلب کئے۔۱۔چشمے اور باغ اور سونے کے گھر تو ان آیات کی بناء پر طلب کئے۔ا۔۔ (البیّنہ:۸-۹) ب۔ (البروج:۱۲) یعنی ہم مومن بنتے ہیں۔آپ وہ باع اور چشمے اور نہریں دکھایئے اور دلایئے جس کا وعدہ دیا جاتا ہے۔ج۔۔ (المرسلٰت:۴۲-۴۳) یعنی جب عام متّقیوں کے ساتھ سایوں اور چشموں کا وعدہ ہے تو آپ تو امام المتقین ہونے کا دعوٰی ہے۔آپ اپنا ایک ہی چشمہ دکھایئے۔د۔پھر خدا تعالیٰ آپ کو خطاب کر کے فرماتا ہے۔(الضحٰی:۹)اور (الم نشرح:۵) پس ضرور ہے کہ اظہارِ غنا اور رفعِ ذکر کم از کم کسی سونے کے گھر ہی سے ہو۔ھ۔ (الفرقان:۱۱) ۲۔اور آسمان کا ٹکڑے ہو کر گرنا اس آیت کی بناء پر۔