حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 565 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 565

وہ روحانی آگ جس کا نام رُوح ہے۔وہ بجُز مَسّںِ نسیمِ آسمانی کے پیدا نہیں ہو سکتی۔یہ سچا علم ہے جو قرآن شریف نے ہمیں بتلایا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۷ نمبر۶ صفحہ ۲۷۳) ۸۹۔  : اس بات پر بہت مباحثہ ہوا کہ مِثل کس بات میں ہو؟ میرے خیال میںمِثل کوئی قید نہیں۔جس بات میں چاہیں مقابلہ کر لیں۔یہ بات صحیح ہے کہ آیات مفتریات جو پیش کریگا۔اﷲ تعالیٰ اسے ہلاک کر دے گا۔اگر وہ ان کو منجانب اﷲ بتائے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) ۹۱تا۹۴۔      : یہ سب نو نشان ہیں۔اور سب تورات و قرآن مجید کی بناء پر ہیں۔