حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 515
: مشرکین نے صحابہؐ کو بھی وہ دُکھ دئے تھے۔ایک تو ان کو بھوکا رکھا چنانچہ وہ غلّہ خریف لیتے۔قبل اس کے کہ شعب نبی ہاشم تک پہنچے۔اس کی سزا میں ایسا شدید قحط پڑا کہ ہڈیاں اور چمڑے تک کھانے پڑے۔خوف مشرکین کی طرف سے یہاں تک پہنچایا گیا۔کہ رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو بھی وہ شہر چھوڑ کر جانا پڑا۔جس کی عقوبت میں ان پر جنگ کی سزا وارد ہوئی (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۱۴۔ : کیسا صاف نقشہ کھینچا ہے کہ خود مکّہ والوں ہی کو سمجھا رہا ہے۔مگر وہ نادان کہانی سمجھ رہے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۱۵۔ : فرماتا ہے حرام خوریاں جن کی تفصیل آگے ہوتی ہے۔چھوڑ دو۔اور حلال کھاؤ۔غنیمت سے بڑھ کر حلال طیّب کیا ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۱۹۔ : یہودیوں پر جو چربی اونٹ وغیرہ حرام تھی تو ان کے ہی بد عملوں کی وجہ سے اور ارضِ مقدّسہ سے جو چہل سال محروم رکھے گئے۔تو یہ بھی عدولِ حکمی کی سزا