حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 510
۹۴۔ : اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔کہ اگر جَبر مقصود ہوتا تو سب ہی مسلمان ہو جاتے۔مگر خدا نے جَبر نہیں کیا۔جو ضلالثٖ کی راہوں پر چلتا ہے۔اسے گمراہ ٹھہراتا ہے۔اور جو ہدایت کی راہوں پر چلتا ہے۔اسے مہدی بناتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۹۵۔ : یہ ایک محاورہ ہے۔: سبیل اﷲ کے روکنے والوں کو جتا دیا۔کہ ایک وقت آتا ہے کہ تمہارے بُت توڑے جاویں گے اور مکّہ فتح ہو جاوے گا۔۹۸۔ جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت۔ہم اسے پاک سنہری زندگی عطا کریں گے اور اُنکے اچھے کاموں کے بدلے میں انہیں اَجر دیں گے۔(نورالدّین طبع سوم صفحہ۴۶) ۹۹۔