حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 488 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 488

۶۹۔  : پانج قسم کی وحی ہے۔زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔۔بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَا (زلزال:۶) اس کے مقابل وَ اَوْحٰی فِیْ کُلِّ سَمَآئٍ اَمْرَھَا (حٰمٰ السجدہ:۱۳)پھر مکھی کو بھی وحی ہوئی۔عورتوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔اَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِْ مُوْسٰٓی (قصص:۸)پھر عام سعادتمندوں کو بھی ہوتی ہے۔اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَی الْحَوَّارِیّٖنَ (المائدۃ:۱۱۲)یہ پانچ و حیاں ادنٰی سے ادنٰی وحی کے متعلق ایسے عجیب عجیب کام ہیں تو پھر انبیاء کی وحی کے ماتحت کیا کیا کام ہو سکتے ہیں۔وہ انکے کارناموں سے ظاہر ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) :جب ایک مکّھی کی وحی سے شہدایسیشِفَائٌ لِلنَّاسِ شَئے بنتی ہے تو محمدؐ رسول اﷲ کی وحی سے کیا کچھ نہ بنے گا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۲) وحی کی بہت سی اقسام ہیں۔۱۔زمین کو بھی وحی ہوتی ہے۔اﷲ تعالیٰ نے سورۃ الزلزال میں فرمایا ہیبِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَابہ سبب اس کے کہ تیرے پروردگار نے اُسے (زمین کو) وحی کی۔۲۔آسمان کی وحی ہوتی ہے۔اﷲ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ اَوْحٰی فِیْ کُلِّ سَمَآئٍ اَمْرَھَا اور ہر آسمان کا کام اس میں وحی کیا گیا۔۳۔حیوانات کو وحی ہوتی ہے۔قرآن شریف میں آیا ہے ۴۔عورتوں کو وحی ہوتی ہے۔قرآن شریف میں ہے اَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِْ مُوْسٰٓی موسٰیؑ کی ماں کو وحی کی۔