حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 473
۴۔ : اَزل میں مقدّر تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم مبعوث ہوں گے۔اور لوگ ان کے مقابل میں شرارتیں کریں گے جو سزا پائیں گے۔چنانچہ اس کے مطابق انتظام ہو رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۶،۷۔ : کے معنی گرمی حاصل کرنا جو جانوروں کی پوستینوں سے حاصل ہوتی ہے اور کے معنے نسل کے بھی ہیں۔: عزّت کا نشان۔: واپس لاتے ہو۔واپس لانے کا ذکر پہلے اس لئے فرمایا کہ اس وقت جانور موٹا تازہ ہو کر واپس آتا ہے اور اس میں زیادہ تر اظہار شوکت کا ہوتا ہے۔یہ انعام اس لئے ذکر فرمائے کہ دیکھیں ان نعمتوں کا تم کُفر کر رہے ہو۔جس کا نتیجہ بَد اُٹھاؤ گے۔یا فکر کرتے ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۹۔ وہ نئی سواریاں جو تمہارے علم میں نہیں پیدا کرے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری ۱۹۱۰ء) ۱۰۔ قَصْدُ کے معنے بیان کرنا۔کیا معنے؟ وہ جو صراطِ مستقیم ہے۔اس کا بیان کرنا خدا کے ذمّے ہے دوسرے معنے یہ کہ میانہ راہ۔دونوں معنے صحابہ و تابعین سے ثابت ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)