حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 472
سُوْرَۃُ النَّحْلِ مَکِّیَّۃُ ۲۔ چند سورتیںالٓرٰ۔الٓمّٓرٰ سے شروع ہوتی ہیں۔یہ لفظ بہت خطرناک ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔جو کچھ تم لوگوں نے ہمارے نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم سے کیا۔وہ مَیں خوب دیکھ رہا ہوں اب اس سورۃ میں اسکے نتیجہ کا ذکر کرتا ہے۔اﷲ کا امر آ گیا۔اب جلدی تو نہ کرو۔وہ بلند و برتر اس سے ہے کہ شرک کرتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱۳) : امر کے معنے خاص حکم کے ہیں۔لَا سے ظاہر ہے کہ یہاں وعید کا مذکور ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) : عذاب الہٰیہ۔یہ الٓرٰ کا نتیجہ ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۲) ۳۔ : شِرک کے د فعیہ کیلئے اس نے فرشتوں کو اپنا کلام دے کر نازل کیا۔: مراد ہے ہمارے نبی کریم حضرت محمّد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)