حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 471 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 471

طرف سے ٹھٹھے کرنے والوں کو۔جو ٹھہراتے ہیں اﷲ کے ساتھ اور کسی کی بندگی۔سو آگے معلوم کریں گے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۹۸) ۹۹۔ سَبِّحْ: دشمنوں سے بچنے کا طریق بتایا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۲) : بعض لوگوں نے سجدوں میں عجیب عجیب طرح کی دعائیں قرآن شریف کی مختلف آیات سے لے کر پڑھنی شروع کر دی ہیں۔حالانکہ سجدوں میں قرآنی دعاؤں کے پڑھنے کی ممانعت ہے۔وہ دیکھیں کہ یہاں جو صاف حکم ہے اس کی تعمیل نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے کس طرح فرمائی۔رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ حضرت مجدّد الف ثانی نے اس کے متعلق کہ رات کو سُبْحَانَ اللّٰہِ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھ کر کر سوئے۔ایک نکتہ لکھا ہے۔وہ یہ کہ جیسا کہ کسی کو تحفہ و ہدیہ دیں۔ویسا ہی انعام ملتا ہے۔جنابِ الہٰی میں جو تسبیح و تحمید کا ہدیہ پیش کرے گا۔خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں اس شخص کو جس نے ہدیہ پیش کیا گناہوں سے پاک کردیگا اور پسندیدہ افعال سے محمود بنائے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۱۰۰۔ : یقین سے مراد موت ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء)