حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 453
صفحہ ۴۶۲) دیکھو کس قدر مذہب دنیا میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آئے۔اس کی حفاظت کا ذمّہ دارخود ان لوگوں کو بنایا مگر قرآن کریم کی پاک تعلیم کیلئے فرمایا۔ یہ کیا کوثر ہے!! اﷲ تعالیٰ اس دین کی حمایت و حفاظت اور نصرت کیلئے تائید فرماتا ہے اور مخلص بندوں کو دنیا میں بھیجتا ہے جو اپنے کمالات اور تعلّقاتِ الہٰیہ میں ایک نمونہ تھے۔ان کو دیکھ کر پتہ لگ سکتا ہے کہ کیونکر بندہ خدا کو اپنا لیتا ہے۔(الحکم ۱۲؍مئی ۱۸۹۹ء صفحہ۱-۲) قرآن جو نازل فرمایا۔اس کی حفاظت کا خود ذمّہ دار ہوا۔۔دنیا کی کسی اور کتاب کی نسبت یہ ارشادِ خداوندی نہیں ہوا۔اور جس مقدّس اور راستباز۔ہاں قوم کے مسلّم امین اور صادق انسان پر یہ پاک کتاب نازل ہوئی۔اس کی حفاظت کا ذمّہ دار بھی مولیٰ کریم ہی ہوا۔چنانچہ وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ کی صدا اسی راست باز کو پہنچی۔پھر جو دین لے کر یہ خدا کا سچّا نبی صلی اﷲ علیہ وسلم آیا۔اس کا نام اسلام رکھا۔جس کے معنی میں سلامتی موجود ہے۔(الحکم ۱۰؍ فروری ۱۹۰۱ء صفحہ۶) اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ترقی کے واسطے بہت سے سامان بآسانی مہیا کر دئے ہیں۔یہ دیکھو خدا تعالیٰ کا مامور ( یعنی حصرت مسیح موعود علیہ السلام۔مرتّب ) ہمارے سامنے موجود ہے۔اور خود اس مجلس میں موجود ہے۔ہم اس کے جحرے کو دیکھ سکتے ہیں۔یہ ایک ایسی نعمت ہے کہ ہزاروں ہزار ہم سے پہلے گزرے جن کی دلی خواہش تھی کہ وہ اس کے چہرہ کو دیکھ سکتے۔پر انہیں یہ بات حاصل نہ ہوئی اور ہزاروں ہزار اس زمانہ کے بعد آئیں گے جو یہ خواہش کریں گے کہ کاش وہ مامور کا چہرہ دیکھتے۔پر ان کے واسطے یہ وقت پھر نہ آئے گا۔یہ وہ زمانہ ہے کہ عجیب در عجیب تحریکیں دنیا میں زور شور کے ساتھ ہو رہی ہیں اور ایک ہلچل مچ رہی ہے۔عربی زبان دنیا میں خاص طور پر ترقی کر رہی ہے۔کتابیں کثرت سے شائع ہو رہی ہیں۔وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے۔آج خود عیسائی قومیں اس مذہب کے عقائد سے متنفّر ہو کر اس کے برخلاف کوشس میں ایسے سرگرم ہیں کہ یُخَرِّبُوْنَ بُیُوْتَھُمْ بِاَیْدِیْھِمْ کے مصداق بن رہے ہیں۔اور