حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 423
سے نبوّت کی ڈگری لے کر اصلاح کے لئے آتے ہیں۔اس لئے لوگوں کی عقلیں اور رسوم اور حالتیں سب ان کو اپنی اصل حالت میں ناقص ہی نظر آتی ہیں لوگ جب دیکھتے ہیں کہ یہ سب کے نقص بتاتا ہے تو وہ تحقیر کرتے ہیں اور وہ تحقیر مخالفوں نے چار طور پر کی ہے۔ا۔ادنیٰ عقل والوں نے کہا۔یُخْرِجَکُمْ مِّنْ اَرْضِکُمْ (شعراء:۳۶) ۲۔ان سے بڑھ کر عقل والوں نے کہا۔یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْکُم (المومنون:۲۵) ۳۔ان سے بڑھ کر عقل والوں نے کہا اسے جنون ہے ۴۔بعض نے کہا کہ اس کو خواب آتے ہیں۔بلّی کو چھیچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔اَضْغَاثُ اَحْلَامٍ (انبیاء:۶) : استھزاء ھزؤؔ سے نکلا ہے۔ھزؤؔ کسی چیز کو بلکا سمجھنا۔خفیف گردانا۔اَمْلَیْتُ: ڈھیل دی۔مہلت۔: بدکاری کے بعد اس کا نتیجہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۳۴۔ : وہ ذات پاک جو ہر ایک چیز کے پاس نگران موجود ہے اور ہر ایک چیز کو دیکھتی ہے۔یعنی خدا۔: باوجود اس کے کہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔پھر بھی لوگوں نے اﷲ کی سی اُمّیدیں دوسروں کے ساتھ لگا رکھی ہیں۔: کسی کا نام تولو۔: کیا تم سمجھتے ہو کہ خدا بے خبر ہے اور ان بُتوں کے ذریعے اس کو خبر دی جاوے۔: اس کے معنے میں اختلاف ہے۔صحابہؓ نے اس کے معنے کئے ہیں۔باطل ملمع سازی کی باتیں۔متاخرین نے معنے کئے ہیںجو بات مدلّل نہ ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)