حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 407
۹۵،۹۶۔ : فلسفی طبیعت لوگ اس کے معنے کرتے ہیں کہ یعقوبؑ نہ کہا۔میں یوسف کی حکومت کے آثار پاتا ہوں۔صوفیاء نے لکھا ہے اﷲ تعالیٰ جب چاہتا ہے بعض حواس میں غیر معمولی ترقی بخش دیتا ہے۔یہ لوگ زیادہ تجربہ کار اور اس کوچے کے واقف ہیں۔انہی کی بات ماننی چاہیئے۔: تفنید۔ملامت کرن۔احمق بنانا۔خطاکار بنانا۔گنہگار ٹھہرانا۔آپ نے ڈرایا۔ایسا نہ ہو۔میری تکذیب کر کے گنہگار ہو جاؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۹۷۔ : وقوعہ کے بعد کہا۔جب یقین ہو گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) : سامنے رکھ دیا۔: یقین ہو گیا اور پھرکھول کر سنایا۔پہلے باوجود الہام کھولا نہیں۔اﷲ کی بے پرواہی سے۔پیشگوئی کا پورا علم بعد از وقوع ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰) ۱۰۰۔ : اس سے ثابت ہے کہ استقبال کیلئے باہر آئے تھے۔یہ بھی ایک ادب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)