حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 408
۱۰۱۔ : میرا تو یہی اعتقاد ہے کہ سجدہ خدا کے شکر کا تھا۔: یہاں کنویں سے نکالنے کا ذکر نہیں کیا۔تاکہ بھائیوں کا دل نہ دُکھے۔ان سے وعدہ لَا تَثْرِیْبَ کرکر چکے تھے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) : پاک لوگ شکایات اور مصائب کا ذکر نہیں کرتے۔کہ یہ شکر کے خلاف ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰) ۱۰۲۔ : چونکہ حضرت یعقوبؑ نے اپنی اولاد سے عہد لیا تھا کہ لَا(بقرہ:۱۳۳)اس کے ماتحت حضرت یوسفؑ نے یہ دُعا مانگی۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا۔کہ تو فیؔ اور موت کے ایک ہی معنے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)