حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 404
۸۱۔ : اس موقعہ پر مجھے یہ نکتہ سُوجھا ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اوّل خدا کا نام لیتے پھر باپ کا۔پس معلوم ہوا کہ عام آدمی کے الہامات نبی کے ماتحت ہوتے ہیں۔اسی واسطے اوّل باپ کا نام لیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۸۴۔ : صبر اچھی چیز ہے۔میں تم کو یقین دلاتا ہوں کہ یوسفؑ اور اس کا بھائی اور سب آ جاویں گے۔دیکھو کتنا یقین ہے خدا کی ذات پر۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۸۵۔ : آنکھیں آنسؤوں سے بھر گئیں۔: غم سے بھر گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء)