حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 405 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 405

۸۶۔  : جسم یا عقل میں کسی حزن یا مرض کے سبب فساد آ جاوے اس فساد کو حرضؔ کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۸۸۔   :التماس کرو۔عرض کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) ۸۹، ۹۰۔    : وہ تھوڑا مال جو ہم کو چلا کر یہاں لے آیا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری ۱۹۰۹ء) : کچھ خبر رکھتے ہو تو۔کیا کیا تم نے یوسفؑ سے اور اس کے بھائی سے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۵۶) ۹۱۔   : یہ محسن کی تفصیل فرمائی ہے۔حضرت یوسفؑ نے یہ قاعدہ کلیہ بتا دیا ہے صبر دو قسم کا ہے۔ایک عَنْ مثلاً صَبَرَعَنِ الْغَضَبِ۔یعنی انسان غضب۔طمع۔حرص سے اپنے آپ کو روکے۔دومؔ عَلیٰ مثلاً صَبَرَعَن الصَّلوٰۃِ یعنی جو نیکی کرتا ہے۔اس پر دوام کرے۔