حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 395 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 395

ے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۳۹۔   : ایک طرف مَیں نے کچھ چیز ترک کی ہے۔دوسری طرف کچھ اخذ کی ہے۔: شرک سے بچنے کے معنے ہیں کہ نہ کوئی خدا کے برابر ہو نہ کوئی محبوب اس کے برابر معظّم ہو۔نہ کوئی اس کے برابر مُطَاع ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۴۰،۴۱۔     ربّکے معنے بڑا پا لنہار۔یہ لفظ اﷲ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیاداروں۔بڑے آدمیوں پر بھی۔فرعون کے کہا۔اَنَارَبُّکُمُ الْاَعْلٰی(النٰرِعٰت:۲۵) یوسف علیہ السلام نے ایک قیی کو جو رہا ہونے والا تھا فرمایا کہ اُذْکُرْنِیْ عِنْدَرَبِّکَ(یوسف:۴۳) یعنی اپنے مالک و امیر کے پاس میرا ذکر کیجئو۔اور اسی ربّکی جمع اَرْبَابٌ ہے جس کے متعلق فرمایائَ اَرْبَابٌ مُتَقنرَّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اﷲُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ۔(نورالدّین صفحہ۲۲۱) اَلْقَاھِرُجو اﷲ تعالیٰ کا نام ہے اس کے معنے ہیں وہ ذات پاک جو سب پر غالب ہے۔اَلْقَھَّارُ اَلْقَاھِرٌ کامبالغہ ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۰۴)