حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 394
۳۸۔ : کھانا نہیں آئے گا۔کہ مَیں تم کو اس کی تعبیر بتا دوں گا۔گفتگو کی تمہید۔کیسی مناسب ہے۔دیکھو مَجْسَ ہے ساتھ فجار لوگ موجود ہیں۔اس راستباز کو یہ معلوم ہو گیا کہ ان لوگوں کو مجھ سے حُسنِ ظن پیدا ہو گیا۔آؤ اس حُسنِ ظن سے فائدہ اٹھائیں۔انکو تسلّی بھی دے دی کہ ہاں تمہاری بات بتاتا ہوں۔اور ساتھ ہی اپنی تبلیغ بھی کر دی۔ہر ایک مومن کو بھی اس ٹوہ میں رہنا چاہیئے جب کوئی حق کا شنوا دیکھے تو اُسے حق سنا دے۔مگر ایسے طور پر کہ مؤثر ہو۔نہ یہ کہ اور بھی بھڑک اُٹھے۔جیل خانہ فُسّاق کی جگہ ہے۔مگر حصرت یوسفؑ تقریب الہٰی کے واسطے گئے تھے۔آپؑ نے اسے اسی کا مظہر پایا علمِ رؤیا کی کتابیں مطالعہ کرنے سے اور اس پر غور کرنے سے بہت سے قانونِ قدرت کے جھگڑے طے ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم نے اکثر الفاظ اس کے بیان کر دئے ہیں۔لوگ لُغت کو لے لیتے ہیں مگر علمِ رؤیا سے الفاظ کے معانی حل نہیں کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء)