حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 392
۳۱۔ : شغف۔وہ چمڑا جو جلد کے اوپر ہوتا ہے۔داخل ہونا۔جنون کی حالت تک پہنچ جانا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۳۲۔ : مکر کے معنے تدبیر کے ہیں۔لیکن صحابہؓ۔تابعین نے اس کے معنے قَوْلَھُنَّ کے کئے ہیں۔یعنی جب ان کا قول سُنا۔: تکیہ۔گدیلہ۔نمارق بعض شہروں میں دو دو سو تکیے دیتے ہیں۔: چھُری۔میوہ کاٹنے کے لئے۔: اس کو عظیم الشّان پایا۔: یہ محاورہ ہے۔مطلب یہ ہے کہ اظہارِ تعجّب کیا اور تعجّب سے ہاتھ منہ میں کاٹا۔بعض نے یہ معنے کئے ہیں کہ بوجہ حیرت و رعبِ حُسن لٹّو ہونے کی بجائے ٌھلوں کے اپنے ہاتھ کاٹ لئے۔: اﷲ پاک ہے۔جس نے ایسا انسان پیدا کیا۔عورت بدکار آدمی کو جلد پہچان لیتی ہے۔دیکھتے ہی کہا۔یہ تو کوئی فرشتہ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍دسمبر ۱۹۰۹ء) : مصری چھُری کانٹے سے کھاتے۔: یہ تو کوئی دیوتا ہے۔مُشرک لوگوں کا دستور ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۰)