حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 375 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 375

۹۹۔  وِرْدٌ: کاٹھ کا بڑا پیالہ۔گھاٹ میں اترنے کو بھی کہتے ہیں۔رِفْد بھی کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۱۔ : یہ باتیں ان واقعات و حالات سے متعلق ہیں۔جن کے متعلق انبیاء آتے ہیں۔فرعون کو مصر ہی کا تو گھمنڈ تھا۔پھر مصراب موجود ہے۔اس کی حالت کو دیکھو۔بعض ایسی بستیاں ہیں جو تباہ ہو گئیں۔مثلاً لوطؐ کی بستیاں جن کے نام سڈوم وغیرہ پانچ بستیاں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۲۔   : ہلاکت جیسا کہ سور تَبَّتْ میں بھی آیا ہے۔صوفیوں نے لکھا ہے کہ انسان کا جسم ایک بستی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۷۔ : جو اپنے مطالب میں کامیاب نہ ہو۔ناکام و نامراد۔اسے عربی زبان میں شقی کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد۸ نمبر۹ ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ء)