حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 370
: یہ عورتوں کا طرزِ کلام ہے۔: تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت جناب ابراہیم علیہ السلام کی عمر ۹۹ سال تھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۷۴۔ : اس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا کہ اہل بیت میں بیبیاں شامل ہیں۔ھَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰٓی اَھْلِ بَیْتٍ یَّکْفُلُوْنَہٗ۔(القصص:۱۴) کُمْسے بھی یہی ثابت اہوتا ہے۔پس ذرا افسوس ہے کہ شیعہ اہل بیت میں بیبیوں کو شامل نہیں کرتے اوریُطَھِّرَکُمْ (احزاب:۵۴) میںکُمْ ضمیر کو مذکر کیلئے بتاتے ہیں۔وہ دیکھیں کہ یہاں بھی ایک عورت کیلئے آیا ہے (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۷۸۔ : چونکہ تورات میں لکھا ہے کہ لوطؑ خود ان کو گھر میں لائے۔اس لئے بعض مفسّرین نے اس کے اچھے معنے کئے ہیں کہ لوطؑ اس امر پر تنگ ہوئے کہ یہ کیوں ہمارے ساتھ نہیں چلتے اور مہمان نہیں بنتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) اناہوں نے معجزے دکھائے تو اسی قسم کے نشانات حضرت موسٰیؑ اور ایلیاؑ اور الیسعؑ وغیرہ نے بھی ۷۹۔