حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 369 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 369

زمانہ کوئی نہیں۔اس میں دوام پایاجاتا ہے۔گویا ابراہیمؑ نے ان سے بہتر جواب دیا۔حسبِ آیت اِذَا حُیِّیْتُمْ بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوْا بِلَحْسَنَ مِنْھَا (نساء:۸۷) : اس سے معلوم ہوا کہ مہمان سے پوچھنا روٹی کھاؤ گے یا نہیں؟ لغوبات ہے۔جو ماحضر ہو پیش کر دیا۔چاہے تو کھا لے۔: تلا ہوا ترجمہ دہلی کی رہائش کی وجہ سے ہے۔اصل میں اس کے معنے ہیں کہ گوشت کی بساندو رطوبت جلائی گئی تھی۔ایک پتھر گرم نیچے ایک اوپر رکھ دیتے ہیں اور اسی طرح گوشت تیار کیا جاتا ہے۔ہمارے علاقہ میں بھی ایسا کرتے ہیں۔ایک کھال میں رکھ کر گرم ریتے میں رکھ دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۷۱۔  : صوفیوں نے لکھا ہے کہ ابراہیمؑ کے قلب نے معلوم کر لیا کہ یہ عذاب لائے ہیں اور ابراہیمؑ اﷲ کے غضب سے ڈرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۷۲۔  : ہنس پڑی ۲۔حیض آ گیا (تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۹) : اس کے ایک معنی کرتے ہیں کہ حد بڑھاپے میں حائض ہوئی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۷۳۔