حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 367

کِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا: تم بھی اور تمہارے بُت بھی۔انبیاء جتھے کے محتاج نہیں ہوتے۔دیکھو یہاں کہ کوئی جتھا نہیں۔کس تحدّی اور جرأت سے اعلان کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۵۷۔ : جب سب جان داروں پر خدا تعالیٰ کی حکومت ہے تو ہمیں کوئی چیز ضرر کیونکر دے سکتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۶۲۔   : قریب ہے دعا سنتا ہے اور پھر قبول کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۶۵۔