حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 360
نوحؑ کی طرف وحی بھیجی گئی کہ تیری قوم سے ایمان نہیں لائے گا مگر یہی جو لا چکے ہیں۔پس رنجیدہ خاطر نہ ہو۔کفّار کی کرتوتوں سے۔اور ہماری نگرانی میں ہمارے حکم کے مطابق کشتی بنا اور ظالموں کی نسبت کوئی سفارش نہ کر۔وہ ضرور ڈوبنے والے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۱ صفحہ۳۵) ۳۹۔ اور وہ (نوح)ؑ جہاز بناتا تھا اور جب اس کے پاس سے نکل جاتے اسکی قوم کے سردار ہنسی کرتے نوحؑ سے۔نوح نے کہا اگر تم ہنسو ہم پر تو ہم ہنستے ہیں تم پر۔پھر یہ بھی اس لئے یا اتنا جو تم ہنستے ہو۔نوحؑ کے نام لیوا اور اس کی طرف منسوب ہونے پر فخر کرنے والے آج تک موجود ہیں اور ان میں ہزاروں ہزار روحانی معلم اور پُر اُپکاری (خیر خواہ۔نفع رساں) الہٰی انعامات اور احسانات سے سرفراز اور ممتاز ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے معبود انِ باطلہ ودؔ۔سواعؔ۔یغوثؔ۔یعوقؔ۔نسرؔ کا کوئی حامی نہ رہا اور نوحؑ کی تعلیم توحید۔نبوّت اور معاد کے ہزاروں ہزار ناصر و معین موجود ہیں۔نوح علیہ السلام کے مخالفوں۔حق کے دشمنوں پر کمزور اور مظلوم کی وہ آہ اثر کر گئی جس کا بیان آیۂ ذیل میں ہے۔ (نوح:۲۷) (تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۶) آسودہ حالوںپر غیب ناصح کی بات کم اثر کرتی ہے۔حضرت نوحؑ کا زمانہ بہت آسودہ حالی کا تھا اس لئے انہوں نے اپنے ناصح کی باتوں پر سے فائدہ نہ اٹھایا۔بہت افسوس ہے کہ یہ مرض مسلمانوں میں بھی پھیلتا جاتا ہے۔اسی واسطے۔میں نہیں چاہتا کہ بہت دولتمند میری بیعت میں داخل ہوں۔