حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 353
سُوْرَۃُ ھُوْدٍ مَّکِّیَّۃٌ ۲۔ اَنَا اﷲُ اَرٰی: اﷲ تعالیٰ جل شانہٗ فرماتا ہے بُتوں کے حامی جو کچھ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔وہ مَیں دیکھ رہا ہوں ( جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں انکی شرارتوں کا علم ہے اس کے مطابق بازپُرس ہو گی۔اس سورۃ میں دشمنانِ رسالت آب کی شرارتوں کا بیان ہے۔: دنیا کے تمام راستبازوں کی تعلیم کی جامع کتاب۔: ایک مقام پر فرمایا (حٰم سجدہ:۴۵) جس سے ظاہر ہے کہفُصِّلَتْ کی مصداق عربی زبان ہے جو بہت فصیح اور تمام قسم کے معانی اور مافی الضمیرکے اظہار کے لئے کافی ہے۔کوئی زبان اﷲ کا ترجمہ مفرد لفظ میں برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔: یہ کتاب حکیم کی طرف سے ہے۔عام حکیم جو کچھ کہتے ہیں اس کے سامنے عوام کوچون و چرا کا یارا نہیں چہ جائیکہ ایک عظیم الشان حکیم کی طرف سے ہو اور حکیم بھی ایسا کہ جو ہر طرح سے باخبر ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ ء ) ۳۔ : پس یہ اس کتاب کی تعلیم کا خلاصہ ہے۔یہی کلمۂ اسلام کی روحِ رواں ہے۔جس کے اعلان کا یہاں تک اہتمام ہے کہ پانچ وقت کوٹھوں پر چڑھ کر تبلیع کی جاتی ہے۔اور دنیا میں کسی مذہب نے کسی بات کی اس زور سے اشاعت نہیں کی۔