حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 354
: یہ توحید کو کامل کرنے کے لئے اس کا دوسرا حصّہ ہے کیونکہ سب احکامِ الہٰی مبارک وجودوں کے ذریعے سے ظاہر ہوئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ ء ) ۴۔ : بعض لوگ قرآن سکھینے یا اس پر عمل کرنے کی نسبت یہ عذر کرتے ہیں۔فکرِ معاش۔دو دن کی زندگی میں بھلا کیا کرے کوئی۔فرماتا ہے رزق کا سامان ہم خود کریں گے۔مَمَا مِنْ دَآبَّۃٍ میں اس مسئلہ کو کھولا ہے۔: مذہبِ حق اختیار کرنے سے بعض دُکھوں سے ڈرتے ہیں۔فرماتا ہے کہ وہ عذاب حق کے انکار کرنے کی سزا میں ہے اس سے بہت بڑھ کر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍دسمبر ۱۹۰۹ ء ) ۷۔ ایک زمیندار اس نکتہ کو خوب سمجھتا ہے کہ غلّہ کے حصول کیلئے زمین کی کاشت اور پھر اس میں تخم ریزی آب رسانی کی ضرورت ہے۔اور وہ باوجود اﷲ تعالیٰ کو خیر الرازقین جانتے اور ( کوئی جانور نہیں مگر کہ اس کا رزق اﷲ کے ذمّے ہے) پر ایمان لانے کے محنت کرتا اور ان اسباب سے کام لیتا ہے۔ایک بیوقوف سے بیوقوف شخص بھی مانتا ہے کہ آنکھیں بند کر لیں تو زبان سے نہیں دیکھ سکتے اور مَشک کا مُنہ اگر کھول دیں توضرور ہے کہ پانی سے خالی ہو جائے۔غرض یہ تو سب جانتے ہیں کہ سلسلہ اسباب کا مسبّیات سے وابستہ ہے اور ہر ایک فعل کا ایک نتیجہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قواعد