حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 33
: اﷲ تعالیٰ جان بھی لینا چاہیے۔وطن بھی۔مَا: بہت کم لوگ یہ کام کر سکتے ہیں مَیں یہاں قادیان میں صرف ایک دن کیلئے آیا اور ایک بڑی عمارت بنتی چھوڑ آیا۔حضرت صاحب نے مُجھ سے فرمایا۔اب تو آپ فارغ ہیں میں نے عرض کیا۔ارشاد! فرمایا: آپ رہیں! مَیں سمجھا دوچار روز کیلئے فرماتے ہیں ایک ہفتہ خاموش رہا۔فرمایا: آپ تنہا ہیں۔ایک بیوی منگوالیں۔تب میں سمجھا کہ زیادہ دنوں رہنا پڑے گا۔تعمیر کا کام بند کرا دیا۔چند روز بعد فرمایا کتابوں کا آپ کو شوق ہے۔یہیں منگوا لیجئے۔تعمیل کی گئی۔فرمایا اچھا دوسری بیوی بھی یہیں منگوالیں۔پھر مولوی عبدالکریم صاحب سے ایک دن ذکر کیا کہ مجھے الہام ہوا ہے۔’’ لَا تصبّون الی الوطن فِیْہِ تُھَانُ وَ تُمْتَحَن‘‘ یہ الہام نور الدّین کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔مجھ سے فرمایا۔وطن کا خیال چھوڑ دو۔چنانچہ مَیں نے چھوڑ دیا۔اور کبھی خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۷۲۔ بہت سے لوگ اسراف میں حد سے بڑھ جاتے ہیں پھر کنجوسی کرتے ہیں تو وہ بھی حد سے زیادہ کرتے ہیں۔عداوت میں بھی اس قدر بڑھتے ہیں کہ خود ہی پچھتاتے ہیں۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کو چوکس رہنا چاہیئے۔: جماعتیں بن کر۔مسلمانوں میں استقلال نہیں۔جس کام کو شروع کرتے ہیں نباہ نہیں سکتے۔بعض امور اسلام میں ایسے ہیں۔جو جماعت کے کرنے کے ہوتے ہیں بعض ایسے کہ خاص خاص آدمیوں کے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۷۳۔ : اب جنگ کا کام تو ہے نہیں۔اب تو دوسرے چلتے ہوئے کاموں میںبُطْؤ ۱؎